چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Published On 21 June,2022 01:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج ایک اہم پریس کانفرنس کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان شام 5 بجے بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کریں گے۔

عمران خان نیب ترامیم پر گفتگو کریں گےاور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔