پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے علاقے یکہ توت میں گھر کے باہر بارودی مواد کے دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے کسان کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ دھماکے سے گھر کے گیٹ کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بی ڈی یو کے مطابق دھماکے میں 400 گرام بارود مواد استعمال کیا گیا ، پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔