کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی جا سکی، صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تو تحریک کے حق میں صرف 11 اراکین اسمبلی نے ہاتھ کھڑے کئے ۔ تحریک ظہور بلیدی نے پیش کی تاہم مطلوبہ اکثریت حاصل نہ ہوسکی۔ تحریک پیش کرنے کیلئے 13 ارکان کی حمایت درکار تھی، اجلاس کے دوران سردار یار محمد رند اور اسد بلوچ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
سپیکر بلوچستان اسمبلی نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔