قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 14 April,2022 12:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی نے دائر کی۔

درخواست میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی آفئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قومی اسمبلی اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا 13 اپریل کا حکم آئین سے متصادم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے، سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے، ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔