کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح0.99 فیصد رہ گئی

Published On 29 March,2022 09:39 am

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کی پانچویں لہر کی شدت دم توڑنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 0.99 فیصد رہ گئی، وائرس سے ایک شخص جاں بحق، 269 نئے مریض سامنے آئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 355 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹوکیسزکی تعداد 8314 ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوروناسےمزیدایک شخص دم توڑگیا، کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 30 ہزار 347 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز کوروناکے 47 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افرادکی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 473 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹےکےدوران 27 ہزار 46 کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک بھرمیں تاحال 2 کروڑ 74 لاکھ 15 ہزار 453 کوروناٹیسٹ کیےجاچکے ہیں۔وائرس سے متاثر 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 926،سندھ میں 5 لاکھ 74 ہزار 989 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 968 اور بلوچستان میں 35 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 48،گلگت بلتستان میں 11 ہزار 699 کیسز ،آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 43 ہزار 254 ہوگئی۔