مسلم لیگ ن کا ق لیگ کی قیادت سے اعلیٰ سطحی رابطہ، آج ملاقات

Published On 27 March,2022 04:19 pm

لاہور:(لیاقت انصاری سے) سیاسی منظر نامے پر بڑی پیش رفت ، مسلم لیگ ن کا مسلم لیگ ق کی قیادت سے اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگیا اور ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد آج ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔

ن لیگی 7 رکنی وفد کی ق لیگی قیادت سے ملاقات ملاقات آج شام سات بجے اسلام اباد میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی، ملاقات میں باہمی سیاسی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی ۔

چودھری پرویزالٰہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، چودھری شجاعت حسین پہلے سے اسلام آباد میں ہیں، وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی شام کو اسلام اباد پہنچ جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ق لیگ کی قیادت سے ملے گا۔