اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی پی پی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی ، سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اراکین پارلیمان کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
اجلاس میں آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پی اراکین پارلیمان کو تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی اہم ہدایات دیں۔