اسلام آباد:(دنیا نیوز) بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ق لیگ کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے مطالبے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرویز الہیٰ نے سخت باتیں کیں، ایسا انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی۔
ذرائع کے مطابق سوات جلسہ روانگی سے قبل بنی گالہ اہم اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس میں پرویز الٰہی کے انٹرویو پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر اجلاس کے شرکا نے شکوہ کیا کہ وزارت اعلیٰ دینے سے انکار پر چودھری پرویز الٰہی نے انٹرویو میں سخت باتیں کیں، ایسا سخت انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی۔
وزیراعظم کی سیاسی مصروفیات جاری، گورنر سندھ سمیت سینئر پارٹی قیادت سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان کی سیاسی مصروفیات جاری ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے گورنر سندھ اور پارٹی سینئیر قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔ گورنز سندھ نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے ساتھ رابطوں پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اور فواد چوہدری سمیت دیگررہنما شریک ہوئے۔
مشاورتی اجلاس میں ملکی موجودہ ۔سیاسی صورتحال اور اتحادیوں سے روابط اور حالیہ بیانات پر گفتگو اورلائحہ عمل پرغور کیا گیا۔