شوکت خانم اسپتال کراچی اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا شیڈول: وزیراعظم

Published On 09 March,2022 09:27 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی اگلے سال کے آخر میں کھولنے کا شیڈول ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شوکت خانم اسپتال پشاور اور لاہور کے شوکت خانم سے بڑا ہوگا، شوکت خانم اسپتال کراچی جدید ترین مشینوں سے لیس ہوگا۔