سندھ میں مارچ: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

Published On 02 March,2022 06:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کنڈیاری کے مقام پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے تحریک انصاف کے سندھ حقوق مارچ کا راستہ روک لیا۔

سندھ حقوق مارچ کے قافلے کو 25 منٹ رکنا پڑا، قافلے میں شامل پی ٹی آئی کارکنان کی شدید نعرے بازی کی، پولیس نے راستہ کلیئر کرایا سندھ حقوق مارچ کو نکال دیا گیا

اس سے قبل تحریک انصاف کے سندھ حقوق اور پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا کے مورو کے مقام پر آمنے سامنے آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا تاہم سیکیورٹی حکام کے دونوں پارٹیوں کے رہنماوں سے رابطوں کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین نے تصادم سے بچنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ گھوٹکی سے کراچی کے راستے پر گامزن ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی کراچی سے لانگ مارچ شروع ہوا ہے جس کی منزل اسلام آباد ہے۔