اتحادی حکومت کیساتھ، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی: شاہ محمود قریشی

Published On 02 March,2022 11:40 am

سکرنڈ: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، چودھری برادران نے وزیراعظم کیساتھ تائید کا اعادہ کیا، اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ان کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکرنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کی سیاسی تربیت میں ابھی وقت لگے گا، بلاول ملتان جانا چاہتے ہیں تو ضرور جائیں، یہ ان کا حق ہے، سندھ میں رابطہ مہم پی ٹی آئی کا حق ہے، روک سکو تو روک لو، پیپلزپارٹی رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے، سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آپ 15 سال سے اقتدار میں ہیں، کیا آپ جوابدہ نہیں ؟ بلاول کی پنجاب میں مقبولیت 5 فیصد ہے، وزیراعظم کیسے بنیں گے ؟ ووٹوں کے فارمولے سے تو بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتے، بلاول لکھی باتیں بول دیتے ہیں، اچھا ہے، ایسے ہی انسان سیکھتا ہے۔