پشاور، باجوڑ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 02 March,2022 03:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور، باجوڑ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔