سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی

Published On 01 March,2022 10:20 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے فرد جرم چیلنج کر دی۔ رانا شمیم کی جانب سے فرد جرم کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

رانا شمیم کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑکر مجھ پر فرد جرم لگانا غیر قانونی ہے، فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے، کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کیلئے دیا۔