پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: آرمی چیف

Published On 22 February,2022 11:36 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل کی ملاقات ہوئی ہے۔

بیان کے مطابق ملاقات میں فوجی تعاون،افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں خطے کے امن و سلامتی کے لیے کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل انگس جے کیمبل نے پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کو تسلیم کیا۔

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا سے اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔