پشاور:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی ) اور حساس اداروں نے دو مختلف کارروائیوں میں آرمی پبلک سکول پشاور حملے اور بھتہ خوری میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے جان ولی عرف شینا اور حماد اشرف کو تورخان بس ٹرمینل کارخانو مارکیٹ سے گرفتار کیا ، دونوں دہشتگرد حملہ آوروں کی معاونت ملوث ہیں، حملے کے بعد دیگر کئی دہشتگردوں کی طرح افغانستان میں روپوش ہو گئے تھے۔
دہشت گرد جان ولی عرف شینا کے خلاف آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث ہونے کا سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج تھا جبکہ حماد اشرف کو بھتہ طلب کرنے پر پجگی روڈ پشاور سے گرفتار کیا گیا۔