لاہور:(دنیا نیوز) طلبہ کی موجیں ختم، رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات ہونگے۔
پنجاب بورڈ کمیٹی چئیرمینز کے آن لائن اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق عملی امتحانات کا نصاب دسویں اور اور 12ویں کے نصاب سے تیار ہوگا، نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات پورے نصاب کے مطابق ہونگے ۔
خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے گذشتہ 2 سال سے عملہ امتحانات نہیں ہورہے تھے۔