لاہور: (دنیا نیوز) تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی سے واپسی پر اتحادیوں، ہم خیال اور ترین گروپ سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج شام دبئی سے واپس لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب پارٹی کے ارکان اسمبلی سے رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔ عثمان بزدار ترین گروپ کے ارکان اور ہم خیال گروپ سے بھی ملاقات اور رابطے کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری برادران سے بھی رابطہ کریں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں بھرپور شکست کاسامنا کرنا پڑے گا، تمام اتحادی ساتھ ہیں پارٹی بھی پوری طرح عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، اپوزیشن نے انتشار اور ہم نے خدمت کی سیاست کی ہے، آج ہر سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت کھل کر سامنے آ رہی ہے۔