لاہور: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید اکتیس افراد دم توڑ گئے، ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار چالیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد سڑسٹھ ہزار چھ سو بہتر ہے، ملک میں پندرہ لاکھ ایک ہزار چھ سو اسی افراد کورونا سے متاثر ہوئے ،چودہ لاکھ تین ہزار نو سو اڑسٹھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہزار تین سو ساٹھ نئے مریض رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے،پنجاب 4 لاکھ 99 ہزار 63،خیبرپختونخوا 2 لاکھ 14 ہزار 955 اور بلوچستان میں 35 ہزار 274 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 839،گلگت بلتستان میں 11ہزار 358 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 669 ہو گئی ہے۔