حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر سندھ کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Published On 17 February,2022 02:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سینئر نائب صدر تحریک انصاف سندھ کے عہدے سے استعفی دیدیا، علی جونیجو بھی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے جبکہ علی جونیجو نے بھی نائب صدر کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ اور ضلعی عہدیداران کا نوٹفکیشن جاری ہوا تھا ۔

استعفوں کے متن کے مطابق مصروفیت کے سبب عہدے کی ذمہ داری پوری نہیں کرپائیں گے، مستعفی ارکان کو سندھ کے صدر علی زیدی کے پالیسی سے اختلاف ہے۔ یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدراور نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔