کورونا مزید 44 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 3019 نئے مریض

Published On 12 February,2022 09:48 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 731 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزار 592 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 238، سندھ میں 5 لاکھ 56 ہزار 772، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 8 ہزار 817، بلوچستان میں 35 ہزار 17، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 116، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 892 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 740 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 260 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 70 ہزار 693 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 640 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 731 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 335، سندھ میں 7 ہزار 971، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 103، اسلام آباد میں 996، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 766 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔