سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا: عثمان بزدار

Published On 02 February,2022 09:40 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم کی قیادت میں اب پاکستان درست ٹریک پر آچکا، حکومت کے دامن پر کرپشن اسکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غاز ی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار بھرتیاں کرے گی، امیدواروں کو عمر میں دو برس کی رعایت دی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری ہوچکا، پہلے مرحلے میں ملازمتوں کی بھرتی کا اشتہار دیا جا چکا، ملازمتوں کے لئے امیدواروں کو بالائی عمر میں 2 برس کی رعایت دی جائے گی، عمر میں 2 برس کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا۔

مشیر حنیف پتافی کا کہنا تھا کہ عاجزی اور انکساری کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، پنجاب کے عوام خوش نصیب ہیں انہیں عثمان بزدار جیسا عوامی خدمت سے سرشار وزیر اعلی ملا ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور ہے۔