عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر احتساب استعفیٰ منظور کرلیا

Published On 26 January,2022 02:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر احتساب استعفیٰ منظور کرلیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ شہزاد اکبر کا بطور مشیر داخلہ و احتساب 24 جنوری سے استعفیٰ قبول کیا گیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔