لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے لیجنڈ فٹبالر مائیکل اوون نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کیساتھ ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمان کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹبال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ اد کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے دورہ خوش آئند قدم ہے۔
Football legend @themichaelowen met COAS today. COAS thanked him for visiting Pakistan & promoting sports particularly football. "Sports promote peace and this initiative for developing football infrastructure and young talent in Pakistan is a welcome step" COAS. pic.twitter.com/EJv5QCh4Pr
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 25, 2022
اس سے قبل انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون بین الاقوامی فٹ بال کوچز کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔
لیجنڈری فٹبالر کی دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، 26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔
مایہ ناز فٹ بالر 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، سٹار کھلاڑی 2001 میں ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔