پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپخوتخوا اسمبلی اجلاس میں اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بل منظورکر لیا گیا، بل کی منظوری کے وقت ایوان میں صرف 20 ارکان موجود تھے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکرمحمود جان کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی صوبائی وزیرارشد ایوب کی جانب سے اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز بل پش کیا گیا، اجلاس میں بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ بل کی منظوری کےوقت ایوان میں صرف 20ارکان موجود تھے۔
بل کی منظوری کے بعد اے این پی کے رکن اسمبلی بہادرخان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر اجلاس دس منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا تاہم دس منٹ بعد بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 31 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔