محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی

Published On 18 January,2022 09:24 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور، سوات، چترال اور دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب میں گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی میں بارش کی توقع ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بادل برسنے اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔