کوئٹہ: گیس لیکج دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 19 December,2021 08:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکج دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دھماکہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے نجی ہاؤسنگ سکیم میں ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔