اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزرات سائنس و ٹیکنالوجی نےاسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مکمل طور پر ای وی ایم پر کرانے سے معذرت کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے معاملے پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے کہا گیا کہ وسائل اور وقت کی کمی کی وجہ سے صرف میئرکے انتخابات کے لیے ای وی ایم فراہم کر سکیں گے، الیکشن کمیشن نے وزارت سے فوری طور پر 50 ای وی ایم مشینیں مانگ لیں ، 50 ای وی این مشینوں پر فرضی الیکشن کنڈکٹ کیا جائے گا تاکہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرائے جا سکیں۔
الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ای وی ایم کی خریداری کے تمام مراحل فوری طور پر طے کرنے ای وی ایم پر فوکل پرسن تعینات کرنے کی ہدایت کی اوروزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کرانے کے لیے خط لکھا تھا جس میں الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس و ٹیکنالوجی سے 3900 ای وی ایم مشینیں مانگی تھیں۔