پیپلزپارٹی نے منی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کر دیا

Published On 11 December,2021 12:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے منی بجٹ مسترد کرنے کا اعلان کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ ‏پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط خفیہ رکھی جا رہی ہیں، ‏حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کے منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔


شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اب بہت سی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دباؤ پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔