محدودوسائل کے حامل ملک میں آبادی پر کنٹرول انتہائی اہم ہے:صدر عارف علوی

Published On 26 November,2021 05:27 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ محدودوسائل کے حامل ملک میں آبادی پر کنٹرول انتہائی اہم ہے اورسماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کی خود مختاری بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بین الاقوامی ڈونرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ملکی سماجی ومعاشی ترقی کے لیے خواتین کی خودمختاری اہمیت کی حامل ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند خواتین ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں ،آبادی کے بڑھتے تناسب سے ملکی وسائل پربوجھ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔