حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، کرتارپور راہداری کیلئے طے ایس او پیز میں نرمی

Published On 19 November,2021 10:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کے لیے طے ایس او پیز میں نرمی کر دی۔

ایس او پیز کے مطابق بھارت کے لیے دس روز قبل یاتریوں کی فہرست دینا لازم تھا۔ بھارت نے راہداری کھولنے کے حوالے سے بہت تاخیر سے فیصلہ کیا۔ پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کی خاطر دس روز قبل فہرست فراہم کرنے کی پابندی نرم کر دی، پابندی میں نرمی کا اطلاق 30 نومبر تک رہے گا۔

اقدام کا مقصد سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات میں حصہ لینے میں سہولت دینا ہے۔ امید ہے بھارت یکم دسمبر سے سابقہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔