یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Published On 06 October,2021 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کو ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اٹلی جانے کیلئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سید یوسف رضا گیلانی اٹلی میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کرنے سے روکا گیا۔