ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Published On 19 August,2021 10:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے۔