وزیراعظم آج سہ پہر تین بجے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کریں گے

Published On 01 August,2021 11:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان شکایات کے ازالے کیلئے آج سہ پہر تین بجے قوم سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کریں گے اور سوالوں کے جواب بھی دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے براہ راست مخاطب ہوں گے، بات چیت کیلئے سہ پہر 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نشریات ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ پاکستانی عوام اپنے مسائل فون نمبر 9224900-051 ڈائل کر کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگ اپنے مسائل وزیراعظم تک پہنچا سکتے ہیں۔