کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 11.56 فیصدرپورٹ کی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 3.54 فیصد رپورٹ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔ نئے مثبت کیسز صوبے کے 9 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسزکوئٹہ میں 20، گوار میں 28اورتربت میں 41کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 29 ہزار642 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 28 ہزار525 ہیں۔ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے874 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک 591 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہیں۔