لاہور: (روزنامہ دنیا) عالمی وبا کورونا کا شکار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بخار، کھانسی اور فلو اب بھی ہے، انہیں صحتیاب ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے مزید کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ ان شاء اللہ سب جلد بہتر ہوجائے گا، کیونکہ اس میں وقت لگتا ہے۔
Fever, cough & flu but hopefully will improve Insha’Allah. It takes time. Many thanks https://t.co/7tFT0vpDhe
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 29, 2021
مریم نواز نے اپنی طبیعت سے متعلق بیان رضا بٹ نامی سوشل میڈیا صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں دیا، رضا بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے طبیعت کے حوالے سے پوچھا تھا۔
علاوہ ازیں مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری بلال کیانی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔