اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیرسے متعلق سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق ہم سعودی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کاسعودی عرب کایہ تیسرادورہ ہوگا۔ سعودی عرب سے پاکستان کا محبت اوربھائی چارے کا رشتہ ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب میں دیرینہ دفاعی تعلقات ہیں۔
فيديو | وزير الإعلام الباكستاني لـ #نشرة_التاسعة: زيارة رئيس وزراء #باكستان لـ #المملكة تؤكد عمق العلاقة السعودية الباكستانية #الإخبارية pic.twitter.com/nyD9wtqMtB
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 6, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعودی عرب اورایران کےاچھے تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔ چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی بیان دیا تھا کہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔
اس سے قبل آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے اوران میں نئی جہت نظر آئے گی ۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی بات خوش آئند ہے۔ عمران خان پہلے مسلمان حکمران ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کی بات کی تھی