یاسمین راشد کا ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

Published On 06 May,2021 12:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر صحت پنجاب نے عملے اور ویکسی نیشن کیلئے آئے شہریوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران 94 ہزار شہریوں کو ویکسین لگائی گئی، پنجاب میں مزید ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز پر عملے کی تعداد کو بھی دگنا کر دیا، پنجاب میں سب سے زیادہ ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔