گھوٹکی: آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچوں سمیت 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 05 March,2021 12:42 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں سگ گزیدگی کے واقعات نہیں رک سکے، گاوں بانہوں ملک میں ایک شخص جبکہ عظیم کالونی میں دو بچوں کو آوارہ کتوں نے حملہ کرکہ زخمی کر دیا۔

زخمیوں کو ڈہرکی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ویکیسن مہیا کی گئی ہے، زخمیوں میں نغمہ، سوڈھو اور ساجد علی شامل ہیں۔