دوسری شادی پر پہلی بیوی نے ہال میں گھس کر شوہر کو چھریاں مار دیں، دولہن بے ہوش

Published On 01 March,2021 02:40 pm

نواب شاہ: (روزنامہ دنیا) دوسری شادی کی اطلاع پر پہلی بیوی نے شادی ہال میں گھس کر شوہر پر حملہ کر دیا، خاتون نے دولہے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ میں دولہا نیاز مہر کو زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شادی کی تقریب میں موجود خواتین اور مردوں میں خوف وہراس سے بھگدڑ مچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون دولہے کی پہلی بیوی ہے جس نے بغیر اجازت دوسری شادی کی اطلاع پر دلبرداشتہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔ دولہا کے زخمی ہونے پر عروسی لباس پہنے دولہن ہال میں بے ہوش ہوگئی، زخمی دولہا نیاز مہر چک نمر6 کے نواحی گاؤں علی اکبر مہر کا رہائشی سکول ٹیچر بتایا جاتا ہے۔