راجہ پرویز اشرف وزیراعظم کو بتا رہے ہیں کہ اخلاقیات کیا ہیں: شہباز گل

Published On 04 March,2021 12:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف وزیراعظم کو بتا رہے ہیں کہ اخلاقیات کیا ہیں، ووٹوں کی خرید و فروخت میں آپ ہمیشہ جیتیں گے، کیوں کہ ہم یہ گندا دھندہ نہیں کرسکتے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے راجہ پرویز اشرف اگر چار منٹ کے لئے اخلاقیات رینٹ پر بھی لے لیں تو انہیں سمجھ آ جاتی کہ آپ کے منہ سے اخلاقیات کا لفظ نکلنا بھی اخلاقیات کی توہین ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں کہا کی اپوزیشن کی سیاست یہ ہے، اپوزیشن میں ہو تو حکومت میں آنے کیلئے خوب پیسے لگاؤ، جب حکومت میں آؤ تو پھر خوب پیسے کماؤ، ایسی سیاست سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا، عمران خان اس دائرے کو توڑ کر رہے گا۔ انہوں نے لکھا تقسیم واضح ہے، ایک طرف انصاف ہے، دوسری طرف بیوپاری، اب فیصلہ ہوگا۔