اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 25 زخمی

Published On 27 December,2020 11:11 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کوسٹر اور وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر تیز رفتارکوسٹر اور سوزوکی پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔