سٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفی، پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Published On 30 November,2020 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ تحریک التواء شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل، جام عبدالکریم اور آغا رفیع اللہ نے جمع کرائی۔

سٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی۔ تحریک التواء کے متن میں کہا گیا حکومت نے سٹیل ملز کے 4500 ملازمین کو بر طرف کیا ہے، ریاست پابند ہے کہ وہ شہریوں کو روزگار فراہم کرے، موجودہ حکومت اس کے برعکس کام کر رہی ہے، اس حکومت میں ہزاروں شہری روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تحریک التواء میں مزید کہا گیا کہ سٹیل ملز کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ماضی میں وفاقی وزیر سٹیل ملز کے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہونے کا دعویٰ کیا تھا، آج وہ وزیر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اس اہم معاملے پر قومی اسمبلی میں بحث کی جائے۔