لاہور: (دنیا نیوز) بزدار حکومت نے صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام اتھاتے ہوئے جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو فراہم کر دیں۔
وزیر اعلی آفس میں نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں پنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ عثمان بزدارنے نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے گاڑیوں میں رکھے جانے والے جدید آلات بھی دیکھے۔ عثمان بزدار نے بم ڈسپوزل گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈر کے حوالے کیں۔ نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا جدید سہولتوں اور آلات سے لیس گاڑیوں سے بم ڈسپوزل سکواڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا، نئی گاڑیاں ملنے سے متعلقہ اضلاع میں بم ڈسپوزل یونٹ کی کارکردگی بہتر ہو گی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، پنجاب کے ہر ضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے۔