راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ میں براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹرل کمانڈ فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ براق کم بیٹ سکل ٹریننگ کمپلیکس کا مقصد فوج میں شامل میکانائزڈ ایلی منٹس عملہ کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔
#COAS visited Gujranwala today. COAS was briefed about operational, training and administrative matters of the Central Command Formations. Later, COAS inaugurated Burraq Combat Skills Training Complex (BCSTC) aimed at enhancing mechanized elements’ crew proficiency in (1/3) pic.twitter.com/Qta1ICpPIo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 16, 2020
آرمی چیف نے سٹرائیک فارمیشنز کی ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ سٹرائیک فارمیشن میں فارورڈ، آرٹلری، انجینئرز اور میکانائزڈ انفنٹری نے آپریشنل تیاریوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
...COAS appreciated operational readiness of the strike formation and high morale of troops. (3/3)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 16, 2020
کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔