رینالہ خورد: تیز رفتارٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 26 July,2020 01:47 pm

رینالہ خورد: (دنیا نیوز) رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

نواحی گاوں 18ون اے ایل کا رہائشی 18 سالہ عرفان موٹرسائیکل پر سوار دو بچوں پانچ سالہ عیشا دختر تنویر، 3 سالہ ابیہا دختر تنویر، 60 سالہ زرینہ زوجہ یعقوب اور 30 سالہ نازیہ زوجہ تنویر کے ہمراہ اوکاڑہ جا رہا تھا کہ چک نمبر دس ون اےایل کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہو گئے، ریسیکو 1122 اور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا ہے۔