راولپنڈی: (دنیا نیوز) بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر رکھ چکری اور بروح سیکٹرز میں شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرنی اور گئہی گاؤں کے رہائشیوں پر فائرنگ کی۔
#IndianArmy troops initiated unprovoked ceasefire violation(CFV) in Rakhchikri & Baroh Sector along #LOC targeting civilian population. 2 women, residents of Kirni & Gahi village were injured. 1697 #CFVs by Indian troops in 2020 to date.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 17, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹروں رکھ چکری اور بروح میں آبادی کو نشانہ بنایا جس سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رواں سال اب تک سال 1697 بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی۔