راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ طور پر آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
#IndianArmy troops initiated unprovoked ceasefire violation(CFV) in Rakhchikri Sector along #LOC targeting civil population. An elderly woman, resident of Kirni village got injured. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.1643 CFVs committed by India in 2020 so far.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ رکھ چکری سیکٹر میں کی گئی اور دانستہ سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہائشی ایک معمر خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس سال اب تک بھارتی فورسز کی جانب سے ایک ہزار 643 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔