لاہور: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل بارے نیب کی تحقیقا ت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف وقت سے پہلے ہی نیب آفس پیش ہوگئے۔ نیب حکام نے خواجہ آصف سے ڈیڑھ گھنٹہ تک پوچھ گچھ کی۔
خواجہ آصف سے کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں ان کی اور اہلخانہ کی سرمایہ کاری اور سوسائٹی میں انوسٹمنٹ کے ذرائع بھی پوچھے گئے جس سے متعلقہ کچھ دستاویزات لیگی رہنما نے نیب کو فراہم بھی کیں۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے سوسائٹی انتظامیہ کی ملی بھگت سے 137 کنال کی منظوری لی اور زائد زمین فروخت کی۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا جنہوں نے کبھی سوسائٹی کو زمین فروخت نہیں کی۔