اقلیتوں کیلئے اعلی تعلیم کی فراہمی، عثمان بزدار کو برطانوی اراکین پارلیمان کا شکریہ کا خط

Last Updated On 03 May,2020 03:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) برطانوی دارالامرا کے ارکان نے اقلیتوں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اظہار تشکر کا خط لکھ دیا۔ لارڈ ایلٹن کہتے ہیں فیصلے سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اقلیتی طلباء مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ہاؤس آف لارڈ کے ممبر لارڈ ایلٹن آف لیور پول کی طرف سے اظہار تشکر کا خط لکھا گیا، آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ برائے پاکستانی مینارٹیز کے کوچیئرمین لارڈ ایلٹن نے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اقلیتی طلبہ پر بہترین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلیں گے، اقلیتوں میں نئی مڈل کلاس ابھر کر سامنے آئے گی۔

لارڈ ایلٹن کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی طلبہ کے لئے یونیورسٹیوں میں 2 فیصد کوٹہ مختص کرنے پر دنیا بھر میں پاکستان کا شاندار امیج ابھر کر سامنے آیا، عثمان بزدار کے مثبت فیصلے کو برطانوی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے سامنے لائیں گے۔