اسلام آباد: (دنیا نیوز) محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن مزدوروں کے وقار، محنت کے تقدس کی علامت اور معاشی ترقی کیلئے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔
یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پیغام میں کہا کہ یکم مئی اپنے حقوق کیلئے جان کی قربانی دینے والےمزدوروں کی یاد دلاتا ہے، حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، محنت کشوں کی فلاح کے لیے مربوط نظام تیار کرنا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، صنعتی شعبہ کی بندش سے مزدور طبقہ پر براہ راست اثر پڑا ہے، حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب کا مالی پیکج مختص کیا ہے۔